امریکی کلب میں فائرنگ کے دوران حملہ آور عمر متین نے اپنی بیوی کو کیا SMSبھیجا اور آگے سے کیا جواب دیا گیا؟ انتہائی حیران کن انکشاف منظر عام پر، نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

امریکی کلب میں فائرنگ کے دوران حملہ آور عمر متین نے اپنی بیوی کو کیا SMSبھیجا ...
امریکی کلب میں فائرنگ کے دوران حملہ آور عمر متین نے اپنی بیوی کو کیا SMSبھیجا اور آگے سے کیا جواب دیا گیا؟ انتہائی حیران کن انکشاف منظر عام پر، نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ کرنے والے ملزم عمر متین کی دوسری بیوی نورزاہی سلمان (Noor Zahi Salman)کو بھی ایف بی آئی نے شامل تفتیش کر لیا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ نورسلمان پہلے ہی اورلینڈو حملے سے آگاہ تھی اور حملے سے چند روز قبل اس نے اسلحہ خریدنے میں بھی اپنے شوہر کی مدد کی تھی۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق 30سالہ نور زاہی سلمان ایک بچے کی ماں ہے۔ حملے کے وقت اس نے اپنے شوہر سے ٹیکسٹ میسیج پر بات بھی کی جو منظرعام پر آ گئی ہے۔اے بی سی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ”کلب میں قتل و غارت کے دوران عمر متین نے اپنی بیوی نورسلمان کو موبائل فون پر پیغام بھیجا جس میں پوچھا گیا تھا کہ”کیا تم خبریں دیکھ رہی ہو؟“اس کے جواب میں نورسلمان نے عمر متین کو پیغام بھیجا جس میں اس نے لکھا کہ ”میں تم سے محبت کرتی ہوں۔“ اس کے علاوہ نور زاہی سلمان نے حملے کے دوران اپنے شوہر عمر متین کو کئی فون کالز بھی کیں تاہم اس نے جواب نہیں دیا۔ “

ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب پر حملہ، عمر متین نے حملے کے دوران تین کالیں کیں: تحقیقاتی حکام

رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ ”نورسلمان تفتیش میں مکمل تعاون کر رہی ہے اور ممکنہ طور پر اس کے خلاف دو دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جا سکتا ہے کیونکہ اب تک کی تفتیش کے مطابق وہ حملے سے آگاہ تھی لیکن اس نے سکیورٹی فورسز کو اس سے آگاہ نہیں کیا۔“اے بی سی نیوز کے مطابق ایف بی آئی نے نورسلمان کے اسلحہ خریدنے کی فوٹیج بھی حاصل کر لی ہے۔ اس کے علاوہ وہ اپنے شوہر کو والٹ ڈزنی ورلڈ کو دیگر سیاحتی مقامات پر بھی لے کر گئی تھی، اس کے شواہد بھی اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔ نورسلمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ عمر متین اس سے قبل ڈزنی ورلڈ پر حملہ کرنا چاہتا تھا اور وہ اسے لے کر ڈزنی ورلڈ گئی بھی تھی۔ اس کے علاوہ نورسلمان نے یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ عمر متین نے نائٹ کلب پر حملے سے قبل اس کی ریکی کر رکھی تھی کیونکہ وہ ایک ہفتہ قبل انہیں لے کر وہاں گیا تھا۔ تاہم نورسلمان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے شوہر کے ارادے سے آگاہ نہیں تھی۔