’بگ باس‘ ٹی وی شو جس میں صرف مسلمان حصہ لیں گے، ایسا پروگرام لانچ کرنے کی تیاری کہ مسلمانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

’بگ باس‘ ٹی وی شو جس میں صرف مسلمان حصہ لیں گے، ایسا پروگرام لانچ کرنے کی ...
 ’بگ باس‘ ٹی وی شو جس میں صرف مسلمان حصہ لیں گے، ایسا پروگرام لانچ کرنے کی تیاری کہ مسلمانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں معروف ٹی وی شو ”بگ باس “ کی طرز پر ایک ایسا پروگرام لانچ ہونے جا رہا ہے جس پر مسلمانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور سب سوچنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ آخر اس پروگرام کے ذریعے اسلام اور مسلمانوں کا کیا تشخص دنیا کے سامنے لایا جائے گا۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق اس پروگرام میں 10شرکاءہوں گے جو تمام مسلمان ہوں گے اور ان کا تعلق مختلف فرقوں سے ہو گا۔ ان میں پیدائشی مسلمان بھی ہوں گے اور نو مسلم بھی اور ان میں آزاد خیال مسلمان بھی شامل ہوں گے اور بنیاد پرست بھی۔ یہ پروگرام برطانوی پروڈکشن کمپنی لو پروڈکشنز(Love Productions) تیار کر رہی ہے۔ اس پروگرام کی تیاری پر کام کرنے والی کمپنی کی ورکرکیرن سمتھ کا کہنا تھا کہ ”اس پروگرام میں مسلم معاشروں کے تنوع اور تکثیریت کی عکاسی کی جائے گی۔ پروگرام میں مختلف عقیدوں اور سوچ کے حامل مسلمان ایک ساتھ رہیں گے اور میرے خیال میں وہ ایک ”حلال“ ماحول بنائیں گے۔ وہ کیا کھائیں گے، کہاں اور کس طرح عبادت کریں گے اور کیا گفت و شنید کریں گے، یہ سب کچھ پروگرام کی سیریز میں دکھایا جائے گا۔ “

’لڑکی کی مرضی کے بغیر شادی کروانے والے باپ کو گرفتار کرلیا جائے گا‘

رپورٹ کے مطابق یہ پروگرام اپنے حریف چینل 5کا مقابلہ کر پاتا ہے یا نہیں تاہم پروگرام کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ”ہم مسلمانوں کے متعلق لوگوں کا انداز فکر تبدیل کر دیں گے۔“کیرن سمتھ کا مزید کہنا تھا کہ ”اس پروگرام میں شدت پسندی کو موضوع نہیں بنایا جائے گا۔ اس میں صرف برطانیہ کی مسلمان کمیونٹی کے تنوع کو اجاگر کیا جائے گا۔“ واضح رہے کہ اس شو کا نام مسلمز لائیک اس(Muslims Like Us) ہے اور یہ بی بی سی ٹو پر نشر کیا جائے گا، تاہم اس کے نشر کیے جانے کی حتمی تاریخ تاحال سامنے نہیں آ سکی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس