پارلیمانی کمیٹی ایسے ممبران کو ڈھونڈ کر لائے جن پر سب کا اعتماد ہو اور شفاف الیکشن کرا سکیں: شاہ محمود قریشی

پارلیمانی کمیٹی ایسے ممبران کو ڈھونڈ کر لائے جن پر سب کا اعتماد ہو اور شفاف ...
پارلیمانی کمیٹی ایسے ممبران کو ڈھونڈ کر لائے جن پر سب کا اعتماد ہو اور شفاف الیکشن کرا سکیں: شاہ محمود قریشی

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشاہ محود قریشی نے کہا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی ایسے ممبران کو ڈھونڈ کر لائے جو شفاف الیکشن کرا سکیں اور تمام جماعتوں کا ان ممبران پر اعتماد ہو۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ممبران کی ریٹائرمنٹ سے پیدا ہونے والی خلاءکی ذمہ دار حکومت ہے۔ ایسے چارممبران کا تقرر کیا جائے جن پرتمام جماعتوں کا اعتماد ہو اور وہ شفاف الیکشن کرا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی پربہت بڑی ذمہ داری عائدہوتی ہے، اگرکوئی خودسی وی لائے تواس کوشک کی نظر سے دیکھا جائے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

انہوں نے کہا کہ 70 الیکشن کے بعدتمام انتخابات پراعتراضات اٹھائے گئے۔ اب انتخابی اصلاحات پر کام تو جاری ہے لیکن ابھی مکمل نہیں کیا گیا۔ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی دوسری برسی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس سانحہ میں 14قتل ہوئے لیکن قانون ابھی تک نظر نہیں آیا، جسٹس مقبول باقر کی رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں