عدالت کا ون ویلنگ کے الزام میں گرفتار 50 سے زائد افراد کو 5,5 ہزار روپے کے مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم

عدالت کا ون ویلنگ کے الزام میں گرفتار 50 سے زائد افراد کو 5,5 ہزار روپے کے ...
عدالت کا ون ویلنگ کے الزام میں گرفتار 50 سے زائد افراد کو 5,5 ہزار روپے کے مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت نے ون ویلنگ کے الزام میں گرفتار 50 سے زائد افراد کو 5,5 ہزار روپے کے مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

پولیس نے ون ویلنگ کے الزام میں گرفتار 50 سے زائد افراد مقامی عدالت میںپیش کر دیئے۔پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کو گزشتہ روز ون ویلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان کے خلاف ڈیفنس اور کلفٹن کے تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔ ملزمان نے عدالت کے سامنے موقف اختیار کیا کہ پولیس انہیں بلا وجہ گرفتار کر کے لے آتی ہے۔ عدالت نے تمام ملزموں کو 5,5 ہزار روپے کے ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

مزید : کراچی