سکاٹ لینڈ یارڈ نے عمران فاروق قتل کیس کی تینوں ملزمان کی حوالگی کیلئے قانونی کاروائی شروع کر دی

سکاٹ لینڈ یارڈ نے عمران فاروق قتل کیس کی تینوں ملزمان کی حوالگی کیلئے قانونی ...
سکاٹ لینڈ یارڈ نے عمران فاروق قتل کیس کی تینوں ملزمان کی حوالگی کیلئے قانونی کاروائی شروع کر دی

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)سکاٹ لینڈ یارڈ نے عمران فاروق قتل کیس کی تینوں ملزمان کی حوالگی کیلئے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے ۔

نجی ٹی وی چینل جیونیوز کےمطابق سکاٹ لینڈیارڈ نے درخواست برطانیہ کی کراو¿ن پراسیکیوشن برانچ میں دیدی ہے اور برطانوی تحقیقاتی ادارے نے اس بارے میں ایف آئی اے کوبھی آگاہ کردیا۔برطانوی کراو¿ن پراسیکیوشن کااس سے متعلق3 ہفتوں تک فیصلہ متوقع ہے۔ماضی میں برطانیہ صرف محسن علی کی حوالگی کی بات کرتا رہا ہے،اگربرطانوی پولیس کو1ملزم کی حوالگی کی اجازت ملی توپاکستان کسی ملزم کوحوالے نہیں کریگا۔ واضح رہے کہ ملزمان خالدشمیم،محسن علی،معظم علی عدالت میں عمران فاروق کیس کاسامناکررہے ہیں۔

مزید : قومی