جوہانسبرگ،خون کا عطیہ کرنے والے معمر شخص کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

جوہانسبرگ،خون کا عطیہ کرنے والے معمر شخص کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ...
جوہانسبرگ،خون کا عطیہ کرنے والے معمر شخص کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

  


جوہانسبرگ(ندیم شبیر سے)خون کا عطیہ دے کر کسی کی جان بچانا بہت بڑی نیکی ہے،لیکن جوہانسبرگ کے ایک90سالہ معمر شخص کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ وہ18سال کی عمر سے باقاعدگی سے خون کا عطیہ دیتا چلا آ رہا ہے،یہ اعزاز دنیا کے اور کسی شخص کے پاس نہیں ہے جس پر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اس معمر شخص کا نام لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔مورائس کروسیوک1944سے لے کر اب تک195,4لٹر خون عطیہ کر چکا ہے،مورائس کروسیوک مختلف ہسپتالوں کا دورہ بھی کرتے ہیں اور جنوبی افریقہ کے لوگوں کو خون کا عطیہ کرنے کی تلقین بھی کرتے ہیں،ساﺅتھ افریقہ نیشنل بلڈ سروس کے مطابق ہمارے پاس خون کا سٹاک نارمل ڈیمانڈ کے مطابق2.6دن کے لئے ہے لیکن یہ بہت کم ہے کم از کم 5دن کا سٹاک ہونا چاہئے۔‎

مزید : بین الاقوامی