شیخ رشید پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے میں پہنچ گئے

شیخ رشید پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے میں پہنچ گئے
شیخ رشید پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے میں پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے میں پہنچ گئے ہیں ،ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف 7جولائی تک استعفا دے دیں ،ورنہ دس جولائی سے ستمبر تک سڑکوں پر جلسے ہی ہونگے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق شیخ رشید نے کہا کہ ابھی نیٹ پریکٹس ہے ،عید کے بعد میچ شروع ہو جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کاخیال درست ہے نواز شریف کی موجودگی میں جھرلو جیتے گا ۔ان کا کہنا ہے کہ عید کے بعد اے این پی اور فضل الرحمان کے علاوہ تمام جماعتیں سڑکوں پر ہونگی ۔

مزید :

لاہور -