مال روڈ پر عوامی تحریک کا احتجاجی دھرنا جاری ،سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ورثا کے لئے خصوصی سٹیج بنایا گیا

مال روڈ پر عوامی تحریک کا احتجاجی دھرنا جاری ،سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ورثا کے لئے ...
مال روڈ پر عوامی تحریک کا احتجاجی دھرنا جاری ،سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ورثا کے لئے خصوصی سٹیج بنایا گیا

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک نے مال روڈ پر منعقدہ احتجاجی جلسے کے پنڈال میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے ورثاء کیلئے خصوصی اسٹیج بنایا گیا ہے جہاں’’ سانحہ ماڈل ٹاؤن‘‘ کے شہداء کے ورثاء کو بٹھایا گیا ہے۔

نجی ٹی وی ’’اے آر وائے نیوز‘‘ کے مطابق پاکستان عوامی تحریک نے شہدائے ماڈل ٹاؤن کی دوسری برسی پر مال روڈ پر آج افطاری کے بعد دھرنا دیا ہوا ہے ،جس میں ہزاروں مرد و خواتین شریک ہیں ،عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری بھی مال روڈ دھرنے میں پہنچ چکے ہیں ، پنڈال میں’’ سانحہ ماڈل ٹاؤن‘‘ کے ورثاء اپنے پیاروں کی تصاویرکے ساتھ دھرنے میں موجود ہیں ، شہداء کے ورثاء میں ان کے اہل خانہ کے افراد جن میں بچے بھی موجود ہیں، اس موقع پرشہداء کے بعض ورثاء خواتین آنسو بہاتے نظر آئیں اور اپنے پیاروں کو یاد کرتی رہیں۔

مزید : لاہور