مال روڈ پر عوامی تحریک کا احتجاجی دھرنا ،لاہور بھر میں سڑکوں پر ٹریفک جام،شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف ٹر یفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے مال روڈ پر احتجاج کے دوران شہریوں کی سہولت اورٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے11ڈائیورشن پوائنٹس قائم کرتے ہوئے سٹی ٹریفک پولیس کے تمام دفتری سٹاف کو ڈائیورشن پوائنٹس پر تعینات کردیا۔
نجی ٹی وی ’’سٹی فورٹی ٹو ‘‘ کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے مال روڈ پر احتجاجی دھرنے سے پورے لاہور کی ٹریفک بری طرح متاثر ہوئی ہے ،اورنج ٹرین کی تعمیر اور مال روڈ پر عوامی۸ تحریئک کے دھرنے سے شہر کی بڑی سڑکوں پر ٹریفک جام کی خبریں آ رہی ہیں جبکہ لوگوں کی آمدو رفت میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔دوسری طرف سٹی ٹریفک پولیس نے ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے ٹریفک وارڈن کی خصوصی ڈیوٹیاں لگائی گئیں ہیں ،جبکہ سی ٹی او لاہورطیب حفیظ چیمہ خود بھی مختلف مقامات پر ٹریفک کلئیر کراتے رہے ۔