نیو کلیئر سپلائر گروپ: برطانوی وزیراعظم کیمرون نے بھارتی ہم منصب مودی کو حمایت کا یقین دلا دیا
لندن(نیوز ڈیسک)برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے۔ اس کی تصدیق برطانوی وزیراعظم ہوس کے ترجمان نے بھی کر دی ہے۔
بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو ٹیلیفون کرکے نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ برطانوی وزیراعظم ہاو¿س کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ کیمرون نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ٹیلیفون کیا جس میں انہوں نے بھارت کی جانب سے نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں رکن ممالک کی حیثیت سے شمولیت کی درخواست پر برطانیہ کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔واضح رہے کہ امریکا پہلے ہی بھارت کو تعاون کی یقین دہانی کراچکا ہے۔ رواں ماہ کے آخر میں جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں گروپ کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں بھارت اور پاکستان کی رکنیت کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔