مسلم لیگ ن ضلع نوشہرہ کے جوائنٹ سیکرٹری الحاج محمود خان خٹک کی رسم قل
نوشہرہ / لندن (عرفان الحق) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع نوشہرہ کے جوائنٹ سیکرٹری الحاج محمود خان خٹک کی رسم قل کوٹلی کلان صالح خانہ ضلع نوشہرہ میں ادا کی گئی۔
رسم قل میں سابق صوبائی وزیر اور عوامی نیشنل پارٹی کے رنما اقبال حسین خٹک، رکن خیبر پختون خواہ اسمبلی خلیق الرحمن، مسلم لیگ ن ضلع نوشہرہ کے صدر حاجی نور محمد، معروف صحافی امجد عزیز ملک ، وزیراعظم پاکستان کے مشر امیر مقام کے معاون خصوصی صاحب زادہ حمزہ خان سمیت مقامی صحافیوں اور سول سوسائٹی اور پولیس سیاسی سماجی اور علاقے کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
اس موقع پر مرحوم محمود خان خٹک کی قومی اور علاقائی اور پارٹی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کے انتقال کو پارٹی کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا گیا ۔مرحوم ویسٹ مڈلینڈز پریس کلب برمنگھم کے صدر زاہد محمود خٹک کے والد تھے ۔
دریں اثنا گورنر خیبر پختون خواہ اقبال ظفر جھگڑا نے بھی مسلم لیگ ن کے رہ نما محمود خان خٹک کے انتقال پر اظہار تعزیت کے لیے انکے بیٹے صحافی زاہد خٹک سے بذریعہ فون رابط کیا اور ان کے والد کی بلندی درجات کی دعا کی۔گورنر خیبر پختون خواہ کا کہنا تھا کہ مرحوم مسلم لیگ ن کے دیرینہ اور مخلص کارکن تھے ، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔