طالبان سے مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہیں :امریکہ

طالبان سے مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہیں :امریکہ
طالبان سے مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہیں :امریکہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ نے کہا کہ افغان حکومت اورطالبان کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔ افغان فوجی اورطالبان اگر اکٹھے نماز پڑھ سکتے ہیں تو ان کے رہنما بات چیت سے اختلافات بھی ختم کرسکتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ عید کے موقع پر افغانستان میں سیز فائر کا خیر مقدم کرتا ہے ۔ افغان حکومت طالبان اورعوام کے ساتھ ملکر کام کرنے کیلئے تیار ہے ۔افغان صدر کی سیز فائر میں توسیع اور مذاکرات کی پیشکش خوش آئند ہے۔ افغان فوجیوں اور طالبان کی ملکر نماز عید ادا کرنے کی تصویر دیکھی اور پور ے افغان معاشرے میں مذاکرات پر مثبت ردعمل دیکھا جارہاہے ۔ افغان فوجی اور طالبان اگر اکٹھے نما ز پڑھ سکتے ہیں توان کے لیڈر بھی بات چیت اور مذکرات سے اختلافات ختم کر سکتے ہیں۔ امریکہ امن مذاکرات میں سہولت کاری ،شرکت اور معاونت کیلئے تیارہے ۔ امن مذاکرات میں عالمی قوتوں کے کردار پربھی بات چیت شامل ہوگی۔