خاتون کی دوسری شادی لیکن عید الفطر کے پرمسرت موقع پر جواں سالہ بیٹے نے ایسی شرمناک حرکت کردی کہ آپ کو بھی شدید دکھ ہوگا
سرگودھا( بیورورپورٹ) عیدالفطر کے روز بیٹے نے نماز عید کے بعد فائرنگ کر کے اپنی والدہ کو دوسری شادی کرنے کی رنجش پر قتل کر دیا اور فرار ہوگیا۔
نواحی علاقے سیگھ بالہ میں رہائش پذیر خاتون پروین بی بی نے دوسری شادی کر رکھی تھی جس پر اس کے جواں سالہ بیٹے علی مصطفیٰ کورنج تھا، اسی رنجش کی بنا جواں سالہ بیٹےعلی مصطفیٰ نے نماز عید کے بعد گھر میں والدہ سے تلخ کلامی پر پسٹل سے فائرنگ کر کے اپنی سگی ماں کو موقع پر ہی قتل کر دیا اور فرار ہوگیا۔ تھانہ میانی پولیس کے مطابق مقتولہ ملکوال کے علاقہ سے ہجرت کر کے یہاں رہائش پذیر ہوئی تھیں، مقتولہ نے پہلے خاوند سے طلاق حاصل کی اور اس کے تین بچے تھے ۔دوسری شادی اور گھریلو تنازعات پر ماں بیٹے میں جھگڑا ہوا ،اسی رنجش پر بدبخت بیٹے نے عید کے روز اپنی والدہ کو فائرنگ کرکے بے دردی سے قتل کر دیا۔