رحیم یار خان :نہر میں شگاف پڑنے سے فصلیں زیر آب

رحیم یار خان :نہر میں شگاف پڑنے سے فصلیں زیر آب
رحیم یار خان :نہر میں شگاف پڑنے سے فصلیں زیر آب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رحیم یارخان (ویب ڈیسک) رحیم یارخان میں بدلی شریف کے قریب دیگی مائنر نہر میں 40 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا، شگاف نے علاقے میں تباہی مچا دی، شگاف پڑنے سے کپاس گنے باغات سبزیوں کی فصلیں زیر آب آگئیں۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق بستی واگہ،بستی اللہ بخش مہر اوربستی آرائیں بھی زیر آب آگئیں.جبکہ بستی واگہ کا قبرستان بھی شگاف پڑنے سے زیر آب آگیا، محکمہ انہار کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر امدادی کام شروع کر دیا ہے۔محکمہ انہار کی جانب سے شگاف کو بند کرنے کے لئے مشینری اور ٹریکٹر طلب کر لئے گئے ہیں۔