خورشیدشاہ اورمظاہرین کے درمیان مذاکرات کامیاب ، احتجاج ختم کردیا

خورشیدشاہ اورمظاہرین کے درمیان مذاکرات کامیاب ، احتجاج ختم کردیا
خورشیدشاہ اورمظاہرین کے درمیان مذاکرات کامیاب ، احتجاج ختم کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)روہڑی میں پسندکی شادی پر3افراد کے قتل کےخلاف مظاہرین نے قومی شاہراہ پرروہڑی ٹول پلازاکے مقام پرمیتیں رکھ کراحتجاج کیا،خورشیدشاہ کی یقین دہانی پرمظاہرین نے احتجاج ختم کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رہنماپیپلزپارٹی خورشیدشاہ اورمظاہرین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ان موقع پر خورشید کا کہنا تھا کہ اپنی ذمے داری پرمظاہرین سے احتجاج ختم کرایا ہے،معاملہ میرے علم میں ہوتا تو سیکیورٹی کو یقینی بناتا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مقتولین کے ساتھ بہت ظلم ہوا ہے،واقعے میں ملوث ملزمان کوچھوڑانہیں جائےگا۔
واضح رہے کہ ر وہڑی میں پسندکی شادی پر3افراد کے قتل کےخلاف مظاہرین نے قومی شاہراہ پرروہڑی ٹول پلازاکے مقام پرمیتیں رکھ کراحتجاج کیا۔