کلثوم نواز کی علالت پرعمراکمل بھی میدان میں آگئے قوم سے دعاکی اپیل کردی لیکن سوشل میڈیا صارفین نے درگت بنادی کیونکہ ۔ ۔ ۔
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل نے سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے قوم سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے خصوصی پیغام میں عمر اکمل کا کہنا تھا کہ میری تمام پاکستانیوں اور اپنے مداحوں سے درخواست ہے کہ ہسپتال میں زیرِ علاج بیگم کلثوم نواز کی جلد از جلد صحت یابی کیلئے دعا کریں، ہم سب کو بیگم کلثوم نواز کی صحت وتندرستی کیلئے دعائیں کرنی چاہیں۔ میری عوام اور بیرونِ ملک رہائش پذیر تمام پاکستانیوں سے درخواست ہے کہ وہ ان کی صحت کیلئے دعا کریں تا کہ وہ جلد از جلد صحتیاب ہو کر اپنے اہلخانہ اور نوازشریف کے ہمراہ پاکستان دوبارہ واپس آئیں، آپ کا بہت بہت شکریہ۔۔‘
Allah Mrs. Nawaz Sharif ko jald tanderusti de please aap sab unko Dua mey yaad rakhain @CMShehbaz @MaryamNSharif pic.twitter.com/v7Y5CFKhIN
— Umar Akmal (@Umar96Akmal) June 16, 2018
عمراکمل کے ویڈیو پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے عائشہ بیگ نے لکھاکہ ’ میں اپنے سارے فینز سے کہہ رہا، بھائی آپ کے فینز کدھر؟
ایک اور ٹوئیٹ میں لکھا کہ ’کلثوم نواز کے لیے ہم نے بھی دعا کی تھی حتیٰ کہ عمران خان نے بھی دعا کی تھی ، اس کے لائیک دیکھی اور اس کے لائیک دیکھو، مسئلہ یہ نہیں مسئلہ یہ ہے کہ یہ زیادہ پٹواری بن رہاہے ‘۔
ہانی نے لکھاکہ ’ پرچی چلانے کی کوشش کررہے ہیں، اللہ کرے تم ہمیشہ ٹیم سے باہررہوتاکہ پاکستانی ٹیم سے نحوست ختم ہو‘۔
ایک اور صارف نے لکھاکہ ‘ ایسا ہی پی آئی اے کولے کر احمد شہزادنے کیاتھالیکن بنتا کچھ بھی نہیں‘۔
رضوان رضا نے لکھاکہ ’اللہ کرے کلثوم نواز ٹھیک ہو جائیں۔۔۔ اسی طرح کی ایک دعا ماڈل ٹاو¿ن کی معصوم عورتوں کے بارے میں کرو۔۔۔ کہ یااللہ ماڈل ٹاو¿ن کی معصوم عورتوں کے قاتلوں خنزیر کی موت دے۔۔۔ آمین
تم یہ دعا نہیں کرو گے کیونکہ ایسی دعا کرنے سے ٹیم میں جگہ نہیں مل سکتی“۔
سارا خان نے لکھاکہ ’ اب یوتھیئے عمراکمل کے پیچھے پڑجائیں گے اور دو منٹ میں پٹواری کے لقب سے نوازدیں گے، اللہ خیرکرے‘۔
سعد نے لکھاکہ ’ اس پٹواری کھلاڑی کو ذرا چیک کرو‘
اس کے بعد طرح طرح کے تبصرے جاری ہیں اور بیشتر صارفین عمر اکمل کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔