ہماری توجہ صرف الیکشن کرانے پرہے، سیاسی جماعتیں ووٹ لینے کیلئے بیان دیتی رہتی ہیں: حسن عسکری

ہماری توجہ صرف الیکشن کرانے پرہے، سیاسی جماعتیں ووٹ لینے کیلئے بیان دیتی ...
ہماری توجہ صرف الیکشن کرانے پرہے، سیاسی جماعتیں ووٹ لینے کیلئے بیان دیتی رہتی ہیں: حسن عسکری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

منڈی بہاﺅالدین(ڈیلی پاکستان آن لائن)نگران وزیراعلی پنجاب حسن عسکری کا کہناہے کہ ہماری توجہ صرف الیکشن کرانے پرہے، الیکشن کمیشن نے دھاندلی روکنے کیلئے نئے قوانین بنائے ہیں وہ جوہدایات دےگااس پرعمل کریں گے۔
میڈیا سے گفتگو میں نگران وزیراعلی پنجاب حسن عسکری کا کہنا تھا کہ ہم نے لگژری فنڈزروک دیے گئے جہاں ضرورت ہوئی استعمال کریں گے، سیاسی جماعتیں ووٹ لینے کیلئے بیان دیتی رہتی ہیں لیکن ہماری توجہ صرف الیکشن کرانے پرہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے دھاندلی روکنے کیلئے نئے قوانین بنائے ہیں وہ ہمیں جوہدایات دےں گے اس پرعمل کیا جائے گا۔