نواز شریف اور مریم نواز کا احتساب عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ ، اضافی چھٹی کے لئے درخواست کی جائیگی

نواز شریف اور مریم نواز کا احتساب عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ ، اضافی چھٹی ...
نواز شریف اور مریم نواز کا احتساب عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ ، اضافی چھٹی کے لئے درخواست کی جائیگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)نواز شریف اور مریم نواز نے احتساب عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور بیگم کلثوم نواز کی صحت کے پیش نظر عدالت میں مزید رخصت کیلئے درخواست دی جائیگی۔

ًجیو نیوز کے مطابق تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز نے بیگم کلثوم نواز کی صحت کے پیش نظر مقررہ مدت میں پاکستان آکر احتساب عدالت میں پیش نہ ہونے کافیصلہ کیا ہے اس حوالے نواز شریف اور مریم نواز کے وکیل احتساب عدالت میں مزید رخصت کیلئے درخواست کریں گے ۔ درخواست کے ساتھ بیگم کلثوم نواز کا میڈیکل اور دیگر ضرور ی دستاویزات منسلک کی جائیں گی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -