غلطی سے سرحد پار کرنے والے 2پاکستانی نوجوانوں کوبھارتی فورسز نے گرفتار کر لیا

17 جون 2018 (19:30)

نارووال(پاکستان آن لائن)بھارتی بارڈرسکیورٹی فورس نے 2پاکستانی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ۔شکر گڑھ سیکٹر سے نو جوان غلطی سے سرحد پارکر گئے تھے کہ بی ایس ایف نے پکڑلیا ۔

تفصیلات کے مطابق نارووال کے دو نوجوان سہیل اور احمد عید کے دوسرے روز تفریح کی غرض سے بارڈر پر سیر کرنے گئے اور غلطی سے سرحد عبور کر گئے جن کو بھارتی بی ایس ایف کے اہلکاروں نے گرفتار کر لیا ہے۔دونوں نوجوان فقیرا چیک پوسٹ سے سامبا چیک پوسٹ پہنچے گئے جب انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا توبھارتی بارڈرسکیورٹی فورس نے انہیں گرفتار کر لیا ۔

مزیدخبریں