نواز شریف اور مریم نواز کی پاکستان واپسی پر نجی نیوز چینل نے غلط خبر چلائی تو سوشل میڈ یا پر سرگرم برطانوی لیکچرار راشد ہاشمی میدان میں آگئے ،نجی نیوز چینل کے جھوٹ کو بے نقاب کردیا

نواز شریف اور مریم نواز کی پاکستان واپسی پر نجی نیوز چینل نے غلط خبر چلائی تو ...
نواز شریف اور مریم نواز کی پاکستان واپسی پر نجی نیوز چینل نے غلط خبر چلائی تو سوشل میڈ یا پر سرگرم برطانوی لیکچرار راشد ہاشمی میدان میں آگئے ،نجی نیوز چینل کے جھوٹ کو بے نقاب کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کی آج لندن سے واپسی کی جھوٹی خبر چلائی تو سوشل میڈ یا پر متحرک برطانوی لیکچرار راشد ہاشمی بھی میدان میں آگئے ،نجی نیوز چینل کا جھوٹ بے نقاب کردیا ۔

تفصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر راشد ہاشمی نے اے آر وائی پر چلنے والی خبر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ جعلی خبر ہے ،یہ دیکھ کر دکھ ہوا کہ میڈ یا کس طرح اپنا معیار کھو رہا ہے ،اس مشکل وقت میں بیگم کلثوم نواز کی حالت کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈاکٹروں کے فیصلے تک مریم نواز اور نواز شریف وطن واپس نہیں جائیں گے ،بیگم کلثوم نواز کے لیے دعا کریں ۔

اس پر فرید قریشی نامی ایک شخص نے مریم نواز اور نواز شریف کی ریٹرن ٹکٹس کا عکس پیش کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا یہ جعلی ٹکٹس ہیں ؟۔جواب میں راشد ہاشمی نے کہا کہ جب کوئی ریٹرن ٹکٹ کراتا ہے تو اسے ریٹرن تاریخ بھی لکھنی پڑتی ہے اور ضروری نہیں کہ یہ ریٹرن کی تاریخ درست ہو ،اس میں تبدیلی بھی ہوسکتی ہے ،اب بیگم کلثوم نواز کی حالت ٹھیک نہیں ہے اس لیے ریٹرن ٹکٹس کی بکنگ پر خبریں بنانا اچھی مثال نہیں ہے ۔

فرید قریشی نے پھر سوال کیا کہ تو انہوں نے کب فیصلہ کیا تھا کہ وہ ریٹرن ٹکٹ پر ظاہر ہونے والی تاریخ پر وطن واپس نہیں جائیں گے ؟۔اس پر راشد ہاشمی نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز بے ہوش اور وینٹی لیٹر پر ہیں ،یہ خبر ٹکٹ پر بکنگ کے وقت موجود تاریخ کے حوالے سے بنائی گئی ،ٹکٹ بکنگ کے وقت بیگم کلثوم نواز وینٹی لیٹر پر نہیں تھیں ۔

مزید :

قومی -