تنقید کی پروا نہیں، کارکردگی سے غیر جانبداری ثابت کریں گے :نگران وزیر اعلیٰ پنجاب
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکر ی نے کہا ہے کہ تنقید کی پروا نہیں ہے ۔ ہم اپنی آئینی ذمہ داری پور ی کریں گے اورکارکردگی سے غیرجانبداری ثابت کی جائیگی ۔
جیو نیوز کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے کہا ہے کہ نگران حکومت پر کی جانیوالی تنقید کی پروا نہیں ہے ۔ نگران حکومت عا م انتخابات کے حوالے سے اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرے گی ۔ انہوں نے کہا عام انتخابات کے دوران ہم اپنی کارکردگی سے اپنی غیر جانبداری ثابت کریں گے ۔ یاد رہے کہ حسن عسکری کا نام بطور نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کے لئے تحریک انصا ف کی جانب سے دیا گیا تھا اورالیکشن کمیشن کی جانب سے ان کے نام کاانتخاب بطور نگران وزیراعلیٰ پنجاب کرنے پرالیکشن کمیشن کوبھی مسلم لیگ ن کی جانب سے سے تنقید کا سامنا رہا ہے اور مسلم لیگ ن کئی بار حسن عسکری پرعدم اعتماد کا اظہار کر چکی ہے ۔