صوبائی دارالحکومت کی مختلف شاہراﺅں پر شدید ٹریفک جام ،گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں

صوبائی دارالحکومت کی مختلف شاہراﺅں پر شدید ٹریفک جام ،گاڑیوں کی میلوں لمبی ...
صوبائی دارالحکومت کی مختلف شاہراﺅں پر شدید ٹریفک جام ،گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پاکستان آن لائن)عید کا دوسرا روز،صوبائی دارالحکومت کی مختلف شاہراﺅں پر شدید ٹریفک جام ،گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگ گئیں ۔ایمبولینسز بھی ٹریفک میں پھنس گئیں،ٹریفک پولیس بے بس ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق عید کے دوسرے روز لاہور کی مختلف شاہراﺅں شاہدرہ موڑ،جی ٹی روڈ،ٹھوکر ،جیل روڈ ،لٹن روڈ،لارنس روڈ،سمیت دیگرپر ٹریفک جام ہوگئی جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ٹریفک رواں کرنے میں ٹریفک پولیس بے بس ہو گئی۔سیروتفریح کی غرض سے گھروں سے نکلنے والی فیملیزکو پریشانی کا سامنا ہے۔ایمبولینسزبھی ٹریفک میں پھنس گئی ہیں۔