فیفا ورلڈ کپ ،سربیا اور کوسٹاریکا کے درمیان میچ کا فیصلہ ہو گیا

فیفا ورلڈ کپ ،سربیا اور کوسٹاریکا کے درمیان میچ کا فیصلہ ہو گیا
فیفا ورلڈ کپ ،سربیا اور کوسٹاریکا کے درمیان میچ کا فیصلہ ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

روس(ڈیلی پاکستان آن لائن )فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ مقابلے میں سربیا نے کوسٹاریکا کو ایک صفر سے شکست دے دی۔دنیائے فٹبال کا میگا ایونٹ اپنی رنگینیوں کے ساتھ روس میں جاری ہے جہاں چھوٹی بڑی ٹیمیں آپس میں ٹکرا رہی ہیں۔گروپ ای کے میچ میں کوسٹاریکا اور سربیا کی ٹیموں نے گول کرنے کی متعدد کوششیں کی تاہم سربین ٹیم کھیل کے 56 ویں منٹ میں گول کر نے میں کامیاب رہی۔سربیا کے الیگزینڈر کولاراو نے گول کرکے ٹیم کو 0-1 کی برتری دلادی جو کھیل کے اختتام تک قائم رہی۔دوسری جانب گروپ ایف کے میچ میں دفاعی چیمپئن جرمنی کا مقابلہ میکسیکو جب کہ گروپ ای کے میچ میں برازیل اور سوئٹزرلینڈ آمنے سامنے ہوں گے۔

مزید :

کھیل -