فٹبال ورلڈ کپ کا آغاز ہوتے ہی سب سے بڑا اپ سیٹ ہو گیا ،پوری دنیا دنگ رہ گئی
ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن )فٹبال ورلڈ کپ 2018 کے گروپ میچ میں میکسیکو نے سخت مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن جرمنی کو ہرا کر جاری ایونٹ کا بڑا اپ سیٹ کردیا۔روس میں جاری ایونٹ کے سنسنی خیز مقابلوں میں جرمنی اور میکسیکو کے کانٹے دار مقابلہ رہا۔میکسکو کے کھلاڑی لوزانو نے میچ کے 35ویں منٹ پر واحد گول کیا۔اس کے بعد جرمنی نے میکسکو پر خوب اٹیک کیے لیکن تمام ناکام رہے اور اس طرح میکسکو نے کامیابی حاصل کر لی ۔واضح رہے کہ دفاعی چیمپئن جرمنی اس بار بھی ورلڈ کپ کی سپر فیورٹ ٹیموں میں شامل ہے اور میکسیکو کے ساتھ ہونے والے 11 مقابلوں میں سے صرف ایک میں جرمنی کو شکست کا سامنا رہا ہے۔آج کھیلے جانے والے پہلے مقابلے میں سربیا نے کوسٹا ریکا کو ایک صفر سے شکست دی تھی۔سربیا کی جانب سے واحد گول ٹیم کے کپتان الیگزینڈر نے کھیل کے 56 ویں منٹ میں کیا تھا۔