بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام،انتہائی مطلوب طالبان کمانڈر گرفتار

بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام،انتہائی مطلوب طالبان کمانڈر گرفتار
بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام،انتہائی مطلوب طالبان کمانڈر گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشتگرد کمانڈر کوگرفتار کر لیاے۔کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر مولوی بہادر جان نجی پرواز سے دبئی جا رہا تھا ۔

جیو نیو زکے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے باچاخان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مطلوب طالبان کمانڈر مولوی بہادر جان کو گرفتار کر لیا ہے ۔مولوی بہادر جان حلیہ تبدیل کر کے دبئی جا نا چاہتا تھا کہ کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران ایف آئی اے امیگریشن نے گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے امیگریشن کے مطابق مولوی بہادر کا نام وزارت داخلہ نےسٹاپ لسٹ میں ڈالا تھا ۔

مزید :

جرم و انصاف -