محمد یوسف نے پاکستان کے میچ ہارنے کی بنیادی وجہ بیان کردی

محمد یوسف نے پاکستان کے میچ ہارنے کی بنیادی وجہ بیان کردی
محمد یوسف نے پاکستان کے میچ ہارنے کی بنیادی وجہ بیان کردی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق قومی کرکٹر محمد یوسف نے کہاہے کہ بھارت کے خلاف سپنرز کو کھیلایا جانا شکست کی وجہ بنا ، بھارتی ٹیم سپنرز کو بہت اچھا کھیلتی ہے ۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے محمد یوسف نے کہا کہ اگر قومی ٹیم میں دو سپنر ہی ڈالنے تھے تو پھر پہلے بیٹنگ بنتی تھی کیونکہ انڈیاکی ٹیم سپنر ز کوبہت اچھا کھیلتی ہے ، بھارت کے خلاف سپنرز کو کھلایا جانا شکست کی وجہ بنا ۔

انہوں نے کہا کہ پہلے دس بارہ اوورز بھی سپنرز سے کروائے گئے جن کو بھارت نے بہت اچھا کھیلا، چاہئے تو یہ تھا کہ بھارت کے خلاف فاسٹ باﺅلرز کوکھلایا جاتا ۔

مزید : کھیل