ایف بی آر کا نظام درست نہ کیا گیا تو بڑے مسائل پیدا ہوں گے،حکومت کے پاس اتنے ڈالرز نہیں ہیں کہ وہ اس کی قیمت طے کر سکے:ڈاکٹر سلمان شاہ

ایف بی آر کا نظام درست نہ کیا گیا تو بڑے مسائل پیدا ہوں گے،حکومت کے پاس اتنے ...
 ایف بی آر کا نظام درست نہ کیا گیا تو بڑے مسائل پیدا ہوں گے،حکومت کے پاس اتنے ڈالرز نہیں ہیں کہ وہ اس کی قیمت طے کر سکے:ڈاکٹر سلمان شاہ

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف ماہر معاشیات  اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے معاشی امور و منصوبہ بندی ڈاکٹر سلمان شاہ نے کہا کہ حکومت کے پاس اتنے ڈالرز نہیں ہیں کہ وہ ڈالر کی قیمت طے کر سکے، اگر ایف بی آر کا نظام درست نہیں کیا گیا تو بڑے مسائل پیدا ہوں گے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سلمان شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس اتنے ڈالرز نہیں ہیں کہ وہ ڈالر کی قیمت طے کر سکے،جو چیز آپ باہر سے منگواتے ہیں تو وہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے آپ کو مہنگا ہی ملے گا جس سے مہنگائی خود بخود بڑھ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ  افراط زر قابو میں نہ رہا تو شرح سود خود بخود بڑھے گی لیکن اگر افراط زر قابو میں رہا تو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ڈاکٹر سلمان شاہ کا کہنا تھا کہہماری معیشت میں ایف بی آر کا کلیدی کردار ہے لیکن اگر ایف بی آر کا نظام درست نہیں کیا گیا تو بڑے مسائل پیدا ہوں گے اور اب یہ شبر زیدی کو دیکھنا ہے کہ وہ اس ادارے کو کس طرح ٹھیک کرتے ہیں اور کاروباری افراد کو کس طرح لے کر چلتے ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور