ڈاکٹر حفیظ شیخ کو ملکی معاملات سے کوئی دلچسپی نہیں،ملک میں بحران آیا تو وہ اپنا بریف کیس اٹھا کر واپس چلے جائیں گے:ڈاکٹر اشفاق حسن
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف معاشی تجزیہ کار ڈاکٹر اشفاق حسن خان نے کہا کہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کو ملکی معاملات سے کوئی دلچسپی نہیں ہے، ملک میں بحران آیا تو وہ اپنا بریف کیس اٹھا کر واپس چلے جائیں گے،حکومت کو شرح سود کو بڑھائے بغیر روپے کی قیمت کو گرنے سے بچانا ہو گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے معروف معاشی ماہر ڈاکٹر اشفاق حسن خان کاکہناتھا کہ حکومت شرح سود کو بڑھائےبغیر بحران پرقابو پائےلیکن ہمیں تو یہاں حکومت کی پالیسی تباہ کن نظر آ رہی ہے،اب حکومت کو مزید ڈکٹیشن نہیں لینی چاہیے ورنہ غربت اور مہنگائی میں اضافہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہڈاکٹر حفیظ شیخ کو ملکی معاملات سے کوئی دلچسپی نہیں ہے کیونکہ ان کا ملک میں نہ تو کاروبار ہے اور نہ ہی خاندان،وہ تو ٹیکس بھی ادا نہیں کرتے، اگر ملک میں بحران آیا تو وہ اپنا بریف کیس اٹھا کر واپس چلے جائیں گے۔ڈاکٹر اشفاق حسن خان کاکہناتھا کہ میں نے اکتوبر میں وزیر اعظم کو آگاہ کیا تھا کہ اگر آپ کا گروتھ ریٹ بڑھ گیا تو ملک میں مزید تباہی بڑھے گی لیکن اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی جبکہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو ڈسکاؤنٹ ریٹ کا اندازہ ہی نہیں کیونکہ ڈسکاؤنٹ ریٹ بڑھانے سے قیمتوں میں کمی نہیں ہو گی۔