وزیر اعظم نے اپوزیشن سے نمٹنے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا ، آج سے عمل در آمد شروع ہوگا

وزیر اعظم نے اپوزیشن سے نمٹنے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا ، آج سے عمل در آمد شروع ...
وزیر اعظم نے اپوزیشن سے نمٹنے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا ، آج سے عمل در آمد شروع ہوگا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے اپوزیشن کی احتجاجی تحریک سے ٹمنٹے کا پلان بنا لیا ، وزیر اعظم بجٹ سیشن کے دوران اپنے چیمبر میں بیٹھیں گے اور باقاعدگی سے پارلیمنٹ کے سیشن میں شرکت کریں گے ۔

دنیانیوز کے مطابق حکومت نے اپوزیشن کی ممکنہ احتجاجی تحریک سے نمٹنے کاپلان بنالیا ہے، حکومت اپوزیشن کاہرجگہ بھرپورتیاری سے جواب دےگی، وزیراعظم نے پارلیمانی سیاست میں بھی فرنٹ فٹ پرکھیلنے کافیصلہ کرلیاہے ۔

وزیراعظم عمران خان نے بجٹ پربحث کے دوران روزانہ پارلیمنٹ ہاو¿س میں آنےکافیصلہ کیاہے ، وزیراعظم بجٹ سیشن کے دوران زیادہ وقت اپنے چیمبرمیں بیٹھیں گےاور پارلیمنٹ کے سیشن میں بھی باقاعدگی سے شرکت کریں گے۔ وزیراعظم روزانہ 2سے3گھنٹے پارلیمنٹ ہاوس میں موجودرہیں گے اور آج کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔ وزیراعظم اپنے چیمبرمیں ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

مزید : اہم خبریں /قومی