کیمپ جیل کے باہر گاڑی پر فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق ، 5زخمی ہوگئے

کیمپ جیل کے باہر گاڑی پر فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق ، 5زخمی ہوگئے
کیمپ جیل کے باہر گاڑی پر فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق ، 5زخمی ہوگئے

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)فیروز پور روڈ پر کیمپ جیل کے باہر گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے ۔

دنیا نیوز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کیمپ جیل کے باہر فیروز پور روڈ پر پیش آیا جہاں گاڑی میں موجود افراد پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ، فائرنگ سے ایک شخص موقع پر جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے ۔ جاںبحق اور زخمی ہونیوالوں کو سروسز ہسپتال میں منتقل کردیاگیاہے ۔ زخمیوں کی شناخت عرفا ن ، علی ، ذیشان اور عامر کے ناموں سے ہوئی ہے ۔

مزید : جرم و انصاف