معروف سوشل میڈیا ایکٹویسٹ اور بلاگر محمد بلال خان کو اسلام آباد میں چھریاں مار کر قتل کر دیا گیا

معروف سوشل میڈیا ایکٹویسٹ اور بلاگر محمد بلال خان کو اسلام آباد میں چھریاں ...
معروف سوشل میڈیا ایکٹویسٹ اور بلاگر محمد بلال خان کو اسلام آباد میں چھریاں مار کر قتل کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف سوشل میڈیا ایکٹویسٹ اور بلاگر اور اسلامی یونیورسٹی کے طالب علم محمد بلال خان کو  جی نائن فور اسلام آباد میں رات گئے نامعلوم افراد  نے چھریاں  مار کر قتل کر دیا ،چچا شدید زخمی ،مقتول بلاگر محمد بلال خان سوشل میڈیا پر مذہبی حوالے سے اپنی ایک مخصوص شناخت رکھتے تھے ۔

تفصیلات کے مطابق معروف سوشل میڈیا ایکٹویسٹ اور دینی حوالے سے اپنی الگ اور منفرد شناخت رکھنے والے نوجوان بلاگر محمد بلال خان بھارہ کہو اسلام آباد میں اپنے رشتہ داروں کے ساتھ موجود تھا  کہ نا معلوم افراد نے اسے کراچی کمپنی جی نائن فور کے قریب بلایا ،بلال خان اپنے چچا احتشام الحق کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جی نائن فور پہنچا تو جھاڑیوں میں چھپے نامعلوم افراد  نے چھریوں کے بے رحمانہ وار کر کے قتل اور ان کے چچا کو  شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،دونوں افراد  کو شدید زخمی حالت میں پمز ہسپتال لایا گیا تاہم محمد بلال خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے جبکہ احتشام الحق کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جا رہی ہے،بلال خان کے قتل کی اطلاع ملتے ہی پمز ہسپتال میں بڑی تعداد میں دینی جماعت کے کارکن اور محمد بلال خان کے عزیز اقارب پہنچ گئے ہیں جبکہ پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر لرزہ خیز قتل کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، سوشل میڈیا پر بلال خان کے اندوہناک قتل کی خبر  جنگل میں آگ کی طرح پھیل رہی ہے ۔محمد بلال خان پاکستانی سوشل میڈیا پر خاصے سرگرم  اور کالعدم تنظیم اہلِ سنت و الجماعت کے ہمدرد تصور کیے جاتے تھے۔