محکمہ لیبر تعلیمی اداروں میں بہتر تعلیم دے رہی ہے،مرتضی بلوچ

محکمہ لیبر تعلیمی اداروں میں بہتر تعلیم دے رہی ہے،مرتضی بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر برائے محنت وافرادی قوت غلام مرتضی بلوچ نے کہا ہے کہ اسلام تعلیم حاصل کرنے پر بہت زیادہ توجہ دلاتا ہے اور یہ ہر مسلمان مرد اور عورت کی زمہ داری ہے کہ وہ دینی اور دنیاوی جدید علوم حاصل کرکے اپنے ملک و قوم کو دنیا کی ترقی یافتہ اقوام کی صف میں لا کر کھڑا کریں۔ یہ بات انہوں نے دارالعلوم مجددیہ نعیمیہ ٹرسٹ کی جانب سے جلسہ دستار فضیلت و تقسیم اسناد اور حضرت مفتی محمد عبداللہ نعیمی کے 38 ویں سالانہ عرس کی تقریب سے صاحبداد گوٹھ جامعہ نعیمیہ ملیر میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر دیگر جید علماء کے علاو ہ جامعہ نعیمیہ کے سرپرست مفتی محمد جان مجددی نعیمی بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر برائے محنت اور افرادی قوت غلام مرتضی بلوچ نے کہا کہ یہ بات باعث فخر ہے کہ دارالعلوم مجددیہ نعیمیہ ایسے طالب علم اور مذہبی اسکالرز تیار کررہا ہے جو ایک متوازن شخصیت کے مالک ہیں اور معاشرے میں دین کے فروغ کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے ادارے سوشل سیکیورٹی کے تحت چلنے والے اسکولز اور کالجز میں معیاری تعلیم دی جاتی ہے کیونکہ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ مزدوروں کے بچوں کو آگے بڑھنے کا حق حاصل ہے اور انہیں ڈاکٹرز، انجینیئرز اور پروفیشنلز بن کر ملک و قوم کی خدمت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ لانڈھی میں قائم کئے جانے والے میڈیکل کالج میں 25 فیصد داخلے مزدوروں کے بچوں کو مفت میں دیئے جائینگے تاکہ مزدوروں کے بچے بھی ڈاکٹر بن سکیں۔