شہبازشریف کا ممتازکشمیری رہنما سفیر یوسف بُچ کے انتقال پرتعزیت کا اظہار

شہبازشریف کا ممتازکشمیری رہنما سفیر یوسف بُچ کے انتقال پرتعزیت کا اظہار

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ممتازکشمیری رہنما سفیر یوسف بْچ کے انتقال پرتعزیت کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سفیر یوسف مظلوم کشمیریوں کی توانا آواز تھے، ان کا انتقام ایک عظیم نقصان ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر ان کا حوالہ تھا اور وہ کشمیر کا مضبوط ترین حوالہ تھے۔انہوں نے کہاکہ انہیں کشمیر پر انسائیکلوپیڈیا کادرجہ حاصل تھا، ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی ان کے درجات ومراتب کو بلند فرمائے اور سوگوران کو صبرجمیل دے۔ آمین

شہباز تعزیت

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر