(ن)لیگ کی قومی اسمبلی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب
لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی قومی اسمبلی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج بروز (پیر) کو طلب کرلیاگیا۔مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔پارلیمانی پارٹی کا اجلاس سہ پہر تین بجے پارلیمنٹ ہاس کے کمیٹی روم نمبر دو میں ہوگا۔اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور بجٹ اجلاس کے حوالے سے امور زیر غور آئیں گے۔بجٹ سیشن کے حوالے سے پارٹی حکمت عملی بھی واضع کی جائے گی۔
ن لیگ اجلاس