سینٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا اہم اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد (آئی این پی)سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اہم اجلاس(آج)پیر کو ہوگا،جس میں مالی سال 2019-20کے فنانس بل پر غور کیاجائیگا اور سفارشات تیار کی جائیں گی۔ قائمہ کمیٹی کا اجلاس 17 سے 21 جون تک روزانہ دن میں 2بار ہوگا۔ کمیٹی 21جون کو سفارشات مرتب کرکے سینٹ میں پیش کریگی۔سینٹ سفارشات کو منظور کرنے کے بعد قومی اسمبلی کوبھجوا دیگی۔تفصیلات کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس آج پیر کو چیئرمین سینٹ فاروق حامد نائیک کی زیر صدارت صبح 11بجے ہوگا،جس میں مالی سال 2019-20کے فنانس بل پر غور کیاجائیگا۔اور سفارشات تیار کی جائیں گی سینٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس 17جون سے 21جون تک روزانہ صبح11 اور دوپہراڑھائی بجے ہواکرے گا کمیٹی فنانس بل پر غور کرکے اس پر سفارشات تیار کرے گی،کمیٹی 21جون کو سفارشات مرتب کرکے سینٹ میں پیش کردے گی۔سینٹ سفارشات کو منظور کرنے کے بعد قومی اسمبلی کوبھجوا دیگی۔
سینیٹ کمیٹی