سوات،گاڑی گہری کھائی میں جاگری،2بچیوں سمیت 3افراد جاں بحق

سوات،گاڑی گہری کھائی میں جاگری،2بچیوں سمیت 3افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سوات (آن لائن)مدین میں ٹریفک حادثہ کے باعث 2بچیوں سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق مدین سے برانوی جانے والی گاڑی جسے فرہاد چلا رہا تھا کہ کالاگے کے مقام پر اچانک گاڑی کا بریک فیل ہونے کے باعث گہری کھائی میں جاگری جس کے باعث گاڑی میں سوار شیما بی بی دختر عمر زادہ،عذرا بی بی دختر شاہ نظر ساکنان کونڈہ اور بی بی حسینہ زوجہ نثارالحق سکنہ شور کٹ موقع پر ہی جاں بحق ہوئے جبکہ نثار الحق ولد عزیز گل شدید زخمی ہوئے۔لاشوں اور زخمی کو فوری طور پر سول ہسپتال مدین منتقل کردئیے گئے۔پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے تفتیش شرو ع کردی اور لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا ۔
3افراد جاں بحق