عمران نیازی ملک و قوم کی جگ ہنسائی کا سبب بن رہے، سینیٹر روبینہ خالد

عمران نیازی ملک و قوم کی جگ ہنسائی کا سبب بن رہے، سینیٹر روبینہ خالد

اسلام آباد (این این آئی) پیپلزپارٹی خیبر پختونخواہ صوبائی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ عمران نیازی ملک و قوم کی جگ ہنسائی کا سبب بن رہے۔ ایک بیان میں روبینہ خالد نے کہاکہ عمران خان کو اپنے منصب پر فائز ہونے کا کچھ پتہ نہیں۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہاکہ وفاقی وزراء کو داخلہ و خارجہ پالیسی امور کا علم ہی نہیں،سلیکٹڈ حکمران بیرونی ملک جانے سے پہلے سفارتی آداب سیکھیں۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہاکہ سلیکٹڈ وزراء کو علم ہی نہیں کہ اسرائیل شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن نہیں۔

روبینہ خالد

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر