سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے،لوگوں میں شدید خوف وہراس

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے،لوگوں میں شدید خوف وہراس

سوات (آن لائن)سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔تفصیلات کے مطابق سوات او ر گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی وجہ سے لوگو ں میں خوف وہراس پھیل گیا، لوگ گھرو ں اور دکانوں سے کھلے میدانوں میں نکل آئے اور کلمہ توحید کا وردکرتے رہے زلزلہ پیمار مرکز اسلام آباد کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت4.7ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی10 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکزی مینگورہ سے 10کلومیٹر دور مغربی پہاڑی سلسلہ تھا۔

زلزلے کے جھٹکے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر