ٹوتھ برش،کپڑے اورماحول، 5 گرام پلاسٹک ہر ہفتے کھانا مجبوری،تحقیق
کراچی (این این آئی)پلاسٹک کا استعمال نہ صرف ہماری روزمرہ زندگی میں بڑھ رہا ہے بلکہ اس کے ذرات ہماری خوراک میں بھی شامل ہو رہے ہیں۔ایک نئی تحقیق کے مطابق ہم سات دن میں ایک اے ٹی ایم کارڈ کے برابر پلاسٹک ہضم کر رہے ہیں جس کا وزن پانچ گرام بنتا ہے۔ہماری خوراک اور مشروبات میں پلاسٹک کے انتہائی باریک ذرات شامل ہوتے ہیں جن کا مجموعی وزن ایک ہفتے میں سو گرام کے 20ویں حصے تک پہنچ جاتا ہے۔آسٹریلوی یونیورسٹی کی تازہ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ہمارا معدہ سات دن میں اوسطاً پلاسٹک کے 2000ذرات ہضم کرتا ہے۔ یہ ذرات کچھ کمپنیوں کے ٹوتھ پیسٹ، کپڑوں میں استعمال ہونے والے پلاسٹک اور فضا سے ہماری خوارک میں شامل ہوتے ہیں۔سمندر اور دیگر آبی ذخائر میں پھینکا جانے والے پلاسٹک مچھلیوں اور آبی مخلوق کی خوراک بنتا ہے جسے بعد ازاں انسان استعمال کرتے ہیں۔علاوہ ازیں روزانہ کی بنیاد پر استعمال ہونے والے کولڈ ڈرنکس، الکوحل اور سمندری نمک میں بھی پلاسٹک کے باریک ذرات شامل ہوتے ہیں۔
پلاسٹک