سخاکوٹ‘ جے یو آئی ملاکنڈ کی نو منتخب کابینہ کا اجلاس

سخاکوٹ‘ جے یو آئی ملاکنڈ کی نو منتخب کابینہ کا اجلاس

سخاکوٹ (نمائند ہ پاکستان)جمعیت علماء اسلام ملاکنڈ کے نومنتخب کابینہ کا باقاعدہ پہلا تعارفی اجلاس 19جون بروز بدھ سخاکوٹ میں منعقد ہو گی۔ ضلعی سیکرٹری اطلاعات فضل وہاب کے مطابق ضلعی آمیر مفتی کفایت اللہ اور جنرل سیکرٹری مولانا سلمان تاثیر خان نے باہمی مشاورت سے ضلعی مجلس عاملہ کا پہلا تعارفی اجلاس 19جون 2019صبح 8بجے حجرہ حق نواز خان ایڈوکیٹ سخاکوٹ پر طلب کیا ہے جس میں ضلعی کابینہ کے نومنتخب عہدیدارران اور سرکرہ کارکنان شرکت کرینگے۔ ضلع ملاکنڈ کے نومنتخب عہدیداروں سے اجلاس میں بر وقت شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر