الیکشن کمیشن میں مریم نواز کے پارٹی عہدہ رکھنے کیخلاف درخواست کی سماعت آج ہو گی

الیکشن کمیشن میں مریم نواز کے پارٹی عہدہ رکھنے کیخلاف درخواست کی سماعت آج ہو ...
الیکشن کمیشن میں مریم نواز کے پارٹی عہدہ رکھنے کیخلاف درخواست کی سماعت آج ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن میں مریم نواز کے پارٹی عہدہ رکھنے کیخلاف درخواست کی سماعت آج ہو گی،چیف الیکشن کمشنر سردار رضا حیات کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن سماعت کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق مریم نوازکے پارٹی عہدے کےخلاف الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کی ملیکہ بخاری نے نا اہلی کی درخواست دے رکھی ہے ،جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے مریم نواز کو 10 سال کیلئے الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار دے رکھا ہے ،نااہل شخص پارٹی میں کوئی عہدہ نہیں رکھا سکتا،درخواست میں الیکشن ایکٹ اور آئین کے مطابق مریم نواز کونائب صدارت سے ہٹانے کی استدعاکی گئی تھی،الیکشن کمیشن نے گزشتہ سماعت پر مریم نوازشریف کو نوٹس جاری کیا تھا،چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں3رکنی کمیشن پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت کرے گا۔