وہ پاکستانی جس نے میچ ختم ہونے سے قبل ہی بھارت کو جیت کی مبارکباد دیدی

وہ پاکستانی جس نے میچ ختم ہونے سے قبل ہی بھارت کو جیت کی مبارکباد دیدی
وہ پاکستانی جس نے میچ ختم ہونے سے قبل ہی بھارت کو جیت کی مبارکباد دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ویب ڈیسک)  پاکستان کے سابق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ ختم ہونے سے قبل ہی بھارتی ٹیم کو جیت کی مبارکباد دے دی۔

بھارت کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری تھی تاہم شاہد آفریدی نے جلد بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ ختم ہونے سے قبل ہی بھارتی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں میچ جیتنے پرمبارکباد کا پیغام دے دیا۔ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے لکھا کہ بھارت کو آج کی کامیابی مبارک ہو، بھارتی ٹیم کے اس عروج تک پہنچنے کے پیچھے آئی پی ایل کا اہم کردار ہے، آئی پی ایل نے نہ صرف باصلاحیت کھلاڑیوں کی شناخت کی بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کو دباؤ میں کھیلنے کی تکنیک سے بھی آراستہ کیا۔

مزید :

اہم خبریں -کھیل -