کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر 4 میں فائرنگ،2 پولیس اہلکار جاں بحق
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاﺅن میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے ،مقتولین کی اللہ دتہ اوراحمدعلی کے نام سے شناخت ہو گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس ایس پی ویسٹ شوکت کھٹیان کا کہنا ہے کہ دونوں پولیس اہلکار گھر سے ڈیوٹی پر اورنگی ٹاؤن تھانے آ رہے تھے ،موٹر سائیکل سوار ملزمان نے نائن ایم ایم پستول سے فائرنگ کردی،ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ موقع سے نائن ایم ایم پستول کے چار خول ملے ہیں ،ان کا کہنا ہے کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ،ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق دونوں سندھ ریزرو پولیس کے اہلکار تھے، دونوں اہلکار مومن آباد تھانے میں تعینات اورسعید آباد کے رہائشی تھے۔ادھر کراچی پولیس چیف نے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور ایس ایس پی ویسٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔