’’پاکستان کرکٹ ٹیم اور سیاست میں یہ مشابہت پائی جاتی ہے کہ ۔ ۔ ۔‘‘ سابق نگران وزیراعلیٰ حسن عسکری نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی بھی ہنسی نکل جائے گی

’’پاکستان کرکٹ ٹیم اور سیاست میں یہ مشابہت پائی جاتی ہے کہ ۔ ۔ ۔‘‘ سابق ...
’’پاکستان کرکٹ ٹیم اور سیاست میں یہ مشابہت پائی جاتی ہے کہ ۔ ۔ ۔‘‘ سابق نگران وزیراعلیٰ حسن عسکری نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی بھی ہنسی نکل جائے گی

  


لاہور(ویب ڈیسک) ورلڈ کپ کے دوران بھارت نے پاکستان کو عبرتناک شکست دیدی جس پر مختلف لوگ اپنی اپنی سوچ کے مطابق تبصرے کررہے ہیں، ایسے میں سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کا موقف بھی آگیا۔

دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حسن عسکری نے  کہا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم اور سیاست میں مشابہت پائی جاتی ہے، پاکستانی ٹیم کا کھلاڑی جب جم کر کھیلتا ہے تو وہ اکیلا ہی کافی ہوجاتا ہے لیکن جب آؤٹ ہونے پر آتے ہیں تو ساری ٹیم آؤٹ ہو جاتی ہے۔

پروگرام تھنک ٹینک میں میزبان سیدہ عائشہ ناز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیوبا جیسے چھوٹے چھوٹے ممالک بڑے بڑے میڈلز لیتے رہے ہیں، وہ سکولوں سے کھلاڑیوں کو پکڑ کر ان کی نشوونما کرتے تھے۔ اگر ہم سے سپورٹس جیسی چھوٹی چیز بہتر نہیں ہوتی تو دوسرے کام ہم کیسے کرسکتے ہیں؟۔

سلمان غنی نے کہاکہ  جب ہندوستان سے مقابلہ ہوتا ہے تو پوری قوم ٹیم کی پشت پر کھڑی ہوتی ہے، عمران خان کو اس حوالے سے ٹویٹ نہیں کرنا چاہئے تھا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور /اہم خبریں