حکومت وسائل کی منصفانہ تقسیم پریقین رکھتی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

حکومت وسائل کی منصفانہ تقسیم پریقین رکھتی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب
حکومت وسائل کی منصفانہ تقسیم پریقین رکھتی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ حکومت وسائل کی منصفانہ تقسیم پریقین رکھتی ہے،سابق دورمیں جنوبی پنجاب کےساتھ زیادتیاں روارکھی گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام سے زیادتیوں کے ازالے کاوقت آگیا ہے ،ترقیاتی بجٹ کا 35 فیصدجنوبی پنجاب کیلئے مختص کیاگیا ،انہوں نے کہا کہ مختص فنڈز کسی دوسرے منصوبے کو منتقل نہیں ہوںگے ،مختص ترقیاتی بجٹ جنوبی پنجاب میں استعمال ہو گا، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں پائیدار ترقی کے سفر کو مکمل کیا جائے گا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور