خوشاب،درختوں کے تنازع پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق،6 خواتین سمیت17 زخمی

خوشاب،درختوں کے تنازع پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق،6 خواتین سمیت17 زخمی
خوشاب،درختوں کے تنازع پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق،6 خواتین سمیت17 زخمی

  


خوشاب(ڈیلی پاکستان آن لائن)خوشاب کے علاقے قائدآباد میں درختوں کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہو گئے ،جاں بحق افراد کی لاشوںکو پوسٹ مارٹم کیلئے قائدآبادہسپتال جبکہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو خوشاب منتقل کردیاگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خوشاب کے علاقے قائدآبادمیں درختوں کے تنازع پر 2 گروپوں میں جھگڑے ہوا جس پر گولیاں چل گئیں پولیس کے مطابق فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور17 زخمیوں ہو گئے،زخمیوں میں 6 خواتین بھی شامل ہیں ،آر پی او سرگودھا نے ڈی پی او خوشاب سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ،جاں بحق افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے قائدآبادہسپتال جبکہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو خوشاب منتقل کردیاگیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /سرگودھا