بھارت سے شکست کے بعد آل راؤنڈر عماد وسیم نے بھی خاموشی توڑدی، ایسی بات کہہ دی کہ یقین کرنا مشکل
لندن (ویب ڈیسک) بھارت سے شکست کے بعد کپتان سرفراز احمدکے ساتھ آل راؤنڈر عماد وسیم کو بھی امید ہے کہ پاکستان ٹیم کم بیک کرسکتی ہے۔
مانچسٹر میں بھارت سے شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کھلاڑی عماد وسیم کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ورلڈ کپ ابھی ختم نہیں ہوا، اب بھی موقع ہے کہ ٹیم سیمی فائنل میں جگہ بنالے۔عماد وسیم نے کہا کہ امید نہیں چھوڑ سکتے، جنوبی افریقا کیخلاف اگر تحرک مل گیا اور اگلے 4 میچز اچھے مارجن سے جیتے تو پاکستان سیمی فائنل تک جا سکتا ہے۔عماد وسیم نے مزید کہا کہ دوسری ٹیموں کا نتیجہ تو پاکستانی کھلاڑیوں کے ہاتھ میں نہیں اگر اچھی کارکردگی دکھا کر بڑے مارجن سے میچز جیتے تو سیمی فائنل تک جگہ بنائی جاسکتی ہے۔