وزیراعظم اوروزراکوکام سے روکنے کیلئے درخواست پر سماعت،فریقین کے وکلا 28 جون کو بحث کیلئے طلب

وزیراعظم اوروزراکوکام سے روکنے کیلئے درخواست پر سماعت،فریقین کے وکلا 28 جون ...
وزیراعظم اوروزراکوکام سے روکنے کیلئے درخواست پر سماعت،فریقین کے وکلا 28 جون کو بحث کیلئے طلب

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہائیکورٹ نے وزیراعظم اور وزراءکو کام سے روکنے کیلئے متفرق درخواست پر فریقین کے وکلا کو 28 جون کو بحث کیلئے طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں وزیراعظم اوروزراکوکام سے روکنے کیلئے متفرق درخواست پرسماعت ہوئی،لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحیدنے درخواست پرسماعت کی ،درخواست میں وفاقی حکومت ودیگرکوفریق بنایاگیا ،درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ غیرمنتخب نمائندوں کو کابینہ کاحصہ بنایاگیا،عدالت وفاقی کابینہ میں شامل مشیروں کوکام سے روکے،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ وفاقی کابینہ کے بغیروزیراعظم کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت وزیراعظم کواختیارات کے استعمال سے روکے،عدالت نے فریقین کے وکلاکو 28 جون کوبحث کیلئے طلب کرلیا ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور