اپوزیشن بجٹ پرسیاست کرکے آئین کاراستہ روک رہی ہے،فردوس عاشق اعوان

اپوزیشن بجٹ پرسیاست کرکے آئین کاراستہ روک رہی ہے،فردوس عاشق اعوان
اپوزیشن بجٹ پرسیاست کرکے آئین کاراستہ روک رہی ہے،فردوس عاشق اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بجٹ پاکستان اوراس کے عوام کےلئے ہے اوراس کی منظوری آئینی تقاضہ اورملکی ضرورت ہے،اپوزیشن اس پرسیاست کرکے آئین کاراستہ روک رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملکی گورننس اوراداروں کی ورکنگ بجٹ کی منظوری سے جڑی ہوئی ہے،پارلیمان کاچلنااوراپوزیشن کی تنخواہیں بھی بجٹ کی منظوری سےآتی ہیں،ملکی معیشت کابیڑہ غرق کرنے والے کیاعوام کو مزید تباہ حال کرناچاہتے ہیں؟۔