شہبازشریف فیملی کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق چینی کابیان ریکارڈ،حیرت انگیز انکشافات

شہبازشریف فیملی کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق چینی کابیان ریکارڈ،حیرت انگیز ...
شہبازشریف فیملی کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق چینی کابیان ریکارڈ،حیرت انگیز انکشافات

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہبازشریف فیملی کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق چینی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے رو برو اپنا بیان قلمبند کرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب کی ٹیم نے وعدہ معاف گواہ بننے کے بعد شہبازشریف فیملی کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق چینی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کردیا،مشتاق چینی نے جوڈیشل مجسٹریٹ عامر رضا بیٹو کے روبرو بیان قلمبند کرایا،مشتاق چینی نے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز سے متعلق بیان قلمبند کرایا،مشتاق چینی کے بیٹے یاسر مشتاق بھی شہبازشریف فیملی کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنے۔

شہبازشریف فیملی کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق چینی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے رو برو حیرت انگیز انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ اورسلمان شہبازنے رمضان شوگرملزکے معاملات دیکھنے کاکہا،حمزہ اورسلمان شہباز کےساتھ 2005 سے کاروبارکررہاہوں،سلمان شہباز نے 2 مفروضہ معاہدے برائے قرض تیارکرائے،ایک معاہدے میں لکھاگیاکہ میں نے 31 کروڑبطورقرض دیئے،دوسرامعاہدہ میرے اورمیرے بیٹے یاسر مشتاق کے مابین لکھاگیا۔

مشتاق چینی نے کہا کہ معاہدے کے تحت میرے بیٹے نے سلمان شہبازکو 30 کروڑقرض دیا،یہ دونوں معاہدے فرضی تھے،حقیقت سے کوئی تعلق نہیں،جورقم سلمان شہبازکوٹرانسفر کی وہ ان کی ہی تھی،شریف فیملی کے مبینہ فرنٹ مین نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ مفروضی قرضوں کوحقیقی رنگ دینے کیلئے سلمان شہبازنے رقم منتقل کی،سلمان شہبازنے 10 کروڑہماری کمپنی کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کئے ،ہم کاروبار اورپیسہ وائٹ ہونے کی لالچ میں کام کرتے رہے،اپنے گناہ کااحساس ہے،قانون کی مدد کیلئے حقائق پرمبنی بیان دیا۔

مشتاق چینی نے بیان قلمبند کراتے ہوئے کہا کہ 2014 میں شریف فیملی کے چیف فنانشل آفیسرعثمان سے ملاقات ہوئی ،عثمان نے کہا کہ سلمان شہباز کے 69 کروڑوائٹ کرنے ہیں ،میں نے انکار کیا کہ یہ میرے بس کی بات نہیں ہے ،مشتاق چینی نے کہا کہ عثمان نے کہا کہ ہم آپ کے اکاﺅنٹس استعمال کرناچاہتے ہیں ،آپ کے بینک اکاﺅنٹس کے ذریعے ٹی ٹی لگوانی ہے ،مشتاق چینی نے کہا کہ پرانے تعلقات اور پیسہ وائٹ ہونے کے لالچ سے اجازت دے دی،چیف منسٹر کا بیٹاور وزیراعظم کا بھتیجاہونے کے باعث انکار نہیں کر سکا۔

مشتاق چینی نے کہا کہ مشتاق اینڈکمپنی کے اکاؤنٹ میں بھی رقم بھیجی گئی،2 کروڑ 93 لاکھ کی بیرون ملک سے ٹی ٹی لگوائی گئی،میرے اکاؤنٹ میں رقم سلمان شہبازکے سی ایف اونے بھجوائی،شریف فیملی کے مبینہ فرنٹ مین نے کہا کہ سلمان شہبازکے ملازم طاہرنقوی کے نام پر کمپنی بنائی گئی،کمپنی سے 10 کروڑبذریعہ چیک میری کمپنی منتقل کئے گئے،10 کروڑکے چیک سلمان شہباز نے عثمان کے حوالے کئے ،میری کمپنی کے اکاؤنٹ میں ٹی ٹی کے ذریعے 50 کروڑمنتقل کرائے گئے،مشتاق چینی نے کہا کہ مفروضی قرضوں کوحقیقی رنگ دینے کیلئے سلمان شہبازنے رقم منتقل کی۔نیب ٹیم مشتاق چینی کا بیان قلمبند کرانے کے بعد ضلع کچہری روانہ ہوگئی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور